0
Friday 7 Feb 2014 16:58

پشاور، سانحہ پاک ہوٹل اور ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مختلف تنظیموں کی احتجاجی ریلی

پشاور، سانحہ پاک ہوٹل اور ٹارگٹ کلنگ کیخلاف مختلف تنظیموں کی احتجاجی ریلی
اسلام ٹائمز۔ پاک ہوٹل خودکش حملہ اور ٹارگٹ کلنگ کے خلاف پشاور میں مختلف شیعہ تنظیموں کی جانب سے مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، ریلی نماز جمعہ کے بعد جامعہ مسجد کوچہ رسالدار سے نکالی گئی، جس میں مجلس وحدت مسلمین، تحریک نفاذ فقہ جعفریہ، امامیہ رابطہ کونسل اور امامیہ جرگہ کے رہنماوں اور کارکنوں نے بھرپور شرکت کی، ریلی کے شرکاء جامع مسجد کوچہ رسالدار سے نعرہ بازی کرتے ہوئے قصہ خوانی بازار پہنچے، جہاں علامہ ارشاد خلیلی اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ پاک ہوٹل صوبائی حکومت کے منہ پر طمانچہ ہے، حکومت امن قائم کرنے میں یکسر ناکام ہوچکی ہے۔ آئے روز ہونے والے بم دھماکے اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات اس بات کی دلیل ہے کہ ملک کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 349260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش