0
Saturday 8 Feb 2014 23:37

محکمہ تعلیم بلتستان کو نااہل اساتذہ سے پاک کرنے کی تیاریاں مکمل، مہدی شاہ سرکار بےبس

محکمہ تعلیم بلتستان کو نااہل اساتذہ سے پاک کرنے کی تیاریاں مکمل، مہدی شاہ سرکار بےبس
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم بلتستان کو نااہل اساتذہ سے پاک کرنے کی تیاریاں مکمل، مہدی شاہ سرکار بےبس، بیورو کریسی نے 462 چور دروازوں سے بھرتی ہونے والے اساتذہ سے ازسر نو ٹیسٹ انٹرویو لینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں چار ڈائریکٹرز پر مشتمل کمیٹی بنا دی گئی ہے جنہوں نے فروری کے پہلے ہفتے میں ان اساتذہ سے ٹیسٹ انٹرویو لینے کی انتظامات مکمل کرلی گئی ہے ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محمد یونس ڈاگا نے محکمہ تعلیم میں ہونے والے کرپشن کے خاتمے اور چور دروازوں سے بھاری نذرانوں پر بھرتی ہونے والے افراد کی تحقیقات کے لئے تین رکنی کمیٹی بنائی تھی جنہوں نے 462 افراد کو خلاف ضابطہ بھرتی قرار دیکر برطرف کرنے کی سفارش کی تھی تاہم ایک ساتھ 462 افراد کو نوکری سے برخاست کرنے سے محکمہ تعلیم میں پیدا ہونے والے ممکنہ بحران کے پیش نظر ان افراد سے ٹیسٹ انٹرویو لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد جو بھی اس ٹیسٹ میں ناکام ہوں گے انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔

اس حوالے سے سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان محمد نواز کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم گلگت بلتستان میں جو بھی غیر قانونی کام ہوا ہے اور بھرتیاں ہوئی ہیں، ان کے خلاف ایکشن لینگے اور کسی کو بھی اس محکمے میں کرپشن نہیں کرنے دینگے، اگر کسی کے پاس کرپشن کے ثبوت ہیں تو لائیں میں خود کارروائی کرونگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلتستان ریجن کے 462 بھرتی کئے گئے اساتذہ کی اسکروٹنی کرینگے، پھر اس کے بعد ٹیسٹ انٹرویو لینگے اور میرٹ پر پورا نہ اترنے والے اساتذہ کو فارغ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ بلتستان ریجن کے اساتذہ کا ٹیسٹ انٹرویو 9،8،7 فروری کو رکھا گیا ہے۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ بغیر ٹیسٹ، انٹرویو اور غیرقانونی طریقوں سے بھرتی ہونے والے گھر جانے کی تیاری کریں اور جن جن لوگوں نے کرپشن کی ہے ان میں سے کچھ کو فارغ کیا ہے اور کچھ کو بہت جلد فارغ کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 349764
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش