0
Sunday 22 Dec 2013 11:23

سنی تحریک کا کالعدم جماعت کیجانب سے اہلسنت والجماعت کا نام استعمال کرنے کیخلاف عدلیہ سے رجوع کرنیکا فیصلہ

سنی تحریک کا کالعدم جماعت کیجانب سے اہلسنت والجماعت کا نام استعمال کرنے کیخلاف عدلیہ سے رجوع کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک نے کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کی جانب سے ’’اہلسنت والجماعت‘‘ کا نام استعمال کئے جانے کیخلاف عدلیہ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سنی تحریک کے ذرائع نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کو بتایا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کی جانب سے اہلسنت والجماعت کا نام استعمال کرنا سراسر غلط ہے، اہل سنت فرقہ پرست یا کالعدم جماعت والے نہیں بلکہ بریلوی اہل سنت ہیں۔ شدت پسندوں کا اہلسنت سے کوئی تعلق نہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ کافی عرصہ سے سنی تحریک کی جانب سے اس حوالے سے غور و خوص کیا جا رہا تھا، اور اب پارٹی قیادت نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کالعدم سپاہ صحابہ کی طرف سے ’’اہلسنت والجماعت‘‘ کا نام استعمال کرنے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔ اس حوالے سے قانونی معاملات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے اور جلد اہل سنت کے حقوق کے تحفظ کیلئے عدلیہ کا روازہ کھٹکھٹایا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 333043
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش