0
Saturday 15 Feb 2014 15:10

دہشتگردی کیخلاف محب وطن قوتوں کو یکجا ہونا ہوگا، ثروت اعجاز قادری

دہشتگردی کیخلاف محب وطن قوتوں کو یکجا ہونا ہوگا، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف محب وطن قوتوں کو یکجا ہونا ہوگا، ٹارگٹ کلنگ، اغواء، بھتہ خوری کے خاتمے کیلئے تعلیم کو عام کیا جائے، حکومت ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنے کیلئے بجلی کے بحران و مہنگائی کے خاتمے کیلئے اقدامات کرے، نوجوان ملک کا اثاثہ ہیں، حکومت تعلیم کو عام کرنے کیلئے پیکیج کا اعلان کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ قادری ہاؤس پر مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں اور طلبا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ اس وقت ملک کو درپیش خطرات میں نوجوان نسل کا سیاسی و سماجی کاموں میں دلچسپی لینا ایک اہم قدم اور ملک کیلئے مثبت عمل ہے۔
خبر کا کوڈ : 351911
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش