0
Monday 17 Feb 2014 22:54

مہمند، باجوڑ ایجنسی کے طالبان اور القاعدہ گروپ کا مشترکہ اجلاس20 فروری کو طلب

مہمند، باجوڑ ایجنسی کے طالبان اور القاعدہ گروپ کا مشترکہ اجلاس20 فروری کو طلب
اسلام ٹائمز۔ طالبان، القاعدہ گروپ باجوڑ اور مہمند کے امیر یوسف رضا مجاہد نے نامعلوم مقام سے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان اور القاعدہ کے مشترکہ گروپ باجوڑ اور مہمند کا اجلاس 20 فروری کو نامعلوم مقام پرطلب کر لیا گیا ہے، جس میں دونوں گروپوں کے رہنما شرکت کریں گے۔ اجلاس کا ایجنڈہ حکومت سے مذاکرات یا جنگ بندی پر مشتمل ہو گا، اجلاس میں یہ اہم فیصلے کئے جائیں گے کہ حکومت سے جنگ بندی کر کے مذاکرات کرنا یا نہیں۔ یوسف رضا مجاہد نے بتایا کہ اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا باقاعدہ اعلان 23 فروری کو کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ تحریک طالبان مہمند اور باجوڑ ایجنسی حکومت سے مذاکرات کے تحریک طالبان پاکستان کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے، ان گروپوں کے القاعدہ کے مشترکہ میٹنگ کے اس اعلان نے تحریک طالبان پاکستان کے مختلف دھڑوں میں موجود اختلافات کو مزید گہرا کر دیا ہے، اب دیکھنا یہ کہ تحریک طالبان کا یہ دھڑا اپنے اجلاس میں حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کے مستقبل  کا تعین کرنے میں کیا اثرات مرتب کرتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 352415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش