1
0
Thursday 20 Feb 2014 19:04

کوئٹہ میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا اجلاس، بارڈر سکیورٹی سمیت مختلف امور پر غور

کوئٹہ میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا اجلاس، بارڈر سکیورٹی سمیت مختلف امور پر غور

اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں پاک ایران جوائنٹ بارڈر کمیشن کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں مختلف امور پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں پاکستان کی جانب سے چیف سیکرٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد، صوبائی سیکرٹری داخلہ اسد الرحمن گیلانی، آئی جی پولیس مشتاق سکھیرا اور ایران کی جانب سے ایرانی صوبے سیستان کے ڈپٹی گورنر علی اصغر میر شکاری، ایرانی وزارت داخلہ، وزارت خارجہ کے نمائندے مبشر علی میر، محمد ہادی میر آشی، حجت مفاوم محمد رضوی، حسین رشامی، کرنل عباس علی کاظمی، کرنل محمد فدائی، کرنل وحید الدین جہانیہ، کرنل محمود پارسا فور، کرنل عباس نظافتی، کرنل رضا علی احمدی، حسین رحیمی، حسین غشمی و دیگر شریک تھے۔ اجلاس میں سرحدی معاملات، سرحدی اہلکاروں کا اغواء اور ایرانی سرحدی حکام کی سرحدی خلاف ورزیوں پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے چیف سیکرٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات ہیں۔ دونوں ممالک کے عوام تاریخی مذہبی اور ثقافتی رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے ڈپٹی گورنر آغا علی اصغر میر شکاری نے کہا کہ پاک ایران کے تعلقات پر گزرتے دن کیساتھ گہرے ہوتے جا رہے ہیں۔ قائداعظم محمد علی جناح نے بھی ایران کو اہمیت دی تھی۔ پاکستان کے قومی ترانے میں فارسی کے الفاظ اور علامہ اقبال کا فلسفہ خودی پاک ایران دوستی کا ثبوت ہے۔

خبر کا کوڈ : 353773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

سلام علیکم
یقیناً اپ لوگ دین مبین کی سربلندی کے لئے مصروف عمل ہونگے۔ ہمارے پیارے ملک پاکستان میں حالات جب خراب ہیں تب سے آپ لوگوںکی ذمہ داریوں میں اضافہ ہوا ہے۔ بہت سے حادثات پر اسلام ٹائمز کی کارکردگی باعث اطمینان ہے۔ پشاور سے بھی اس سحت حالت بھی ایک مضبوط اواز اسلام ٹائمز کے ذریعے ہی پورے ملک تک پہنچانے میں ایک اچھا کردار ادا کیا ہے۔ مگر گذشتہ چند ماہ سے جہان پر پشاور کے مومنین سخت حالات سے دو چار ہے وہی پر اسلام ٹائمز کے خاموشی معانی خیز ہیں۔ وقار الحس شہید ہوئے اس کے بعد عارف حسینی کے قریبی ساتھی مولانا عالم شہید ہوئے، اس کے اصغر جیو و ولی اللہ زخمی ہوئے پھر پاک ہوٹل دھماکہ ہوا اور کل کوہاٹ کے متولی شیر علی جس حوالے کئی گھنٹے دھرنا دیا گیا اور کوہاٹ میں ہڑتال کی گئی۔ اس حوالے کمزور رپورٹنگ یا کوئی بیان تک نہ آنا بہت افسوناک ہے۔ ہم گزارش کرتے ہیں کہ اس حوالے سے کوئی ایکشن لیا جائے۔
منتخب
ہماری پیشکش