0
Friday 21 Feb 2014 11:52

اسکردو، یوٹیلیٹی اسٹورز کا ریجنل منیجر ریجنل سیٹ اپ کے خاتمہ کیلئے سرگرم

اسکردو، یوٹیلیٹی اسٹورز کا ریجنل منیجر ریجنل سیٹ اپ کے خاتمہ کیلئے سرگرم
اسلام ٹائمز۔ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے ریجنل منیجر بلتستان سے ریجنل سیٹ اپ کے خاتمہ کیلئے سرگرم ہو گیا۔ اہم ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بلتستان کے ریجنل منیجر نے گذشتہ ایک عرصہ سے اسٹور کی خراب کارکردگی کا شور مچایا ہوا ہے، جس کا مقصد بلتستان سے ریجنل سیٹ اپ کا خاتمہ ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ بلتستان ریجن کے خاتمہ کیلئے موجودہ منیجر نے ضلعی انتظامیہ اور اعلٰی حکام کو اسٹورز کی خراب کارکردگی دکھانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ ریجنل منیجر کی مشکوک حرکات بھی عوامی سطح پر موضوع بحث بنی ہوئی ہیں، اس حوالے سے اعلٰی حکام کو خفیہ طریقے سے آگاہ بھی کیا گیا ہے مگر منیجر اپنے اثر و رسوخ کی بنیاد پر اس عہدے پر قابض ہے۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ موجودہ منیجر کا مقامی ملازمین کے ساتھ رویہ درست نہیں جس کی وجہ سے ملازمین تنگ آگئے ہیں، جبکہ منیجر غیرمقامی ملازمین کو اہمیت دیتا ہے جو کہ مقامی آبادی کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 353926
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش