0
Thursday 26 Aug 2010 14:17

اوباما آئندہ ہفتے عراقی جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرینگے

اوباما آئندہ ہفتے عراقی جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کرینگے
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکی صدر باراک اوباما اگلے ہفتے وائٹ ہاؤس کے اوول آفس سے قوم سے اہم خطاب میں عراق سے لڑاکا فوج کا انخلا مکمل ہونے اور جنگی مشن کے خاتمے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر اوباما منگل اکتیس اگست کی شام کو خطاب کریں گے۔اس سے پہلے وہ ٹیکساس کے فورٹ بلِس کے فوجی اڈے کا دورہ کریں گے۔عراق میں امریکا نے لڑاکا مشن ختم کرتے ہوئے فوج کی تعداد پچاس ہزار سے کم کر دی ہے۔جس کا مقصد اوباما کے اُس وعدے کو پورا کرنا ہے،جو انہوں نے ساڑھے سات سال پہلے شروع کی گئی جنگ کے خاتمے کیلئے صدارتی مہم کے دوران کیا تھا۔منگل کو صدر اوباما اپنے خطاب میں عراق میں امریکا کے جنگی آپریشنز کے باضابطہ خاتمے کا اعلان کریں گے۔یہ دوسرا موقع ہے کہ اوباما اوول آفس سے خطاب کو کسی معاملے پر براہ راست بیان جاری کرنے کیلئے استعمال کر رہے ہیں۔ان سے پہلے امریکی صدور اوول آفس خطاب کو جنگ سمیت دیگر اہم اعلانات کیلئے استعمال کرتے رہے ہیں۔





خبر کا کوڈ : 35398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش