0
Sunday 23 Feb 2014 00:09

عراقی حکومت کا غیر ملکی شدت پسندوں کی ہلاکت اور گرفتاری پر انعام کا اعلان

عراقی حکومت کا غیر ملکی شدت پسندوں کی ہلاکت اور گرفتاری پر انعام کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ عراقی حکومت نے القاعدہ اور دولت اسلامیہ فی عراق والشام کے شدت پسندوں کی ہلاکت پر سترہ ہزار دو سو اور زندہ پکڑنے پر پچیس ہزار آٹھ سو ڈالر انعام کا علان کردیا۔ اس بات کا اعلان عراقی وزارت دفاع کی ویب سائٹ پر کیا گیا، عراقی حکام کا کہنا ہے کہ ملک میں گذشتہ ایک سال کے دوران ہونے والے فرقہ ورانہ تشدد میں اضافے کا باعث ملک میں القاعدہ اور دولت اسلامیہ فی عراق والشام کی موجودگی ہے۔ عراق میں اپنی مرضی کا اسلام نافذ کرنے کے خواہش مندوں کے ہاتھوں رواں سال جنوری میں ایک ہزار سے زائد شہری مارے جاچکے ہیں۔ عراقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ شدت پسند گروپوں کے جنگجووٴں کی ہلاکت پر سترہ ہزار دو سو اور انہیں زندہ پکڑنے پر پچیس ہزار آٹھ سو ڈالر انعام دیا جائے گا۔

دیگر ذرائع کے مطابق عراقی حکومت نے القاعدہ اور دولتِ اسلامیہ فی عراق و الشام سے تعلق رکھنے والے ہر غیر ملکی شدت پسندوں کو ہلاک کرنے کے لیے 17،200 ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ عراق میں حکومت نے القاعدہ اور دولتِ اسلامیہ فی عراق و الشام (آئی ایس آئی ایس) سے تعلق رکھنے والے ہر غیر ملکی شدت پسند کو ہلاک کرنے کے لیے 17،200 ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق حکومت نے القاعدہ اور دولتِ اسلامیہ کے کسی بھی شدت پسند کو زندہ پکڑنے کے لیے 25،800 ڈالر کا بھی اعلان کیا ہے۔ اس بات کا اعلان عراق کی وزارتِ دفاع کی ویب سائٹ پر کیا گیا ہے۔ عراقی حکام ملک میں ایک سال کے دوران ہونے والے فرقہ وارانہ تشدد میں اضافے کا الزام القاعدہ اور دولتِ اسلامیہ پر عائد کرتے ہیں۔
 عراقی حکومت کے اعدادوشمار کے مطابق رواں برس جنوری میں ایک ہزار سے زیادہ افراد مارے گئے۔ عراق میں گذشتہ برس دسمبر میں دولتِ اسلامیہ اور اس کے اتحادیوں نے عراق کے صوبہ انبار کے شہر فلوجہ کے کچھ حصوں پر قبضہ کر لیا تھا۔ فلوجہ میں ہونے والی جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب رمادی میں عراقی فوج نے سُنی عربوں کے ایک مظاہرے کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ خیال رہے کہ اقوامِ متحدہ نے گذشتہ ہفتے کہا تھا کہ عراق کے صوبہ انبار میں 2006ء سے 2008 ء کے دوران لڑائی کے باعث تین لاکھ افراد بے گھر ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 354552
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش