0
Sunday 23 Feb 2014 11:59

سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث دہشتگرد میڈیا ہاؤسز کو نشانہ بنا رہے ہیں ،فیصل واوڈا

سندھ حکومت کی نااہلی کے باعث دہشتگرد میڈیا ہاؤسز کو نشانہ بنا رہے ہیں ،فیصل واوڈا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل کراچی کے ترجمان فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کی نااہلی اور غلط پالیسیوں کی وجہ سے شہر کراچی میں دہشتگرد میڈیا ہاﺅسز اور صحافی برادری کو بھی اپنے مذموم مقاصد کے حصول کیلئے نشانہ بنا رہے ہیں، حکومت میڈیا ہاﺅسز کے دفاتر کو نشانہ بنانے والے دہشتگردوں کی گرفتار کو یقینی بنائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی میڈیا سیل کراچی میں صحافیوں سے ملاقات کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ اگر ماضی میں صحافی برادری اور مختلف میڈیا ہاﺅسز پر ہونے والے حملوں میں ملوث دہشتگردوں کو اور صحافیوں کے قاتلوں کو گرفتار کر لیا جاتا تو آج دن دہاڑے میڈیا ہاﺅسز پر حملہ کرنے کی دہشتگردوں کی جرٲت نہ ہوتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اب بھی وقت ہے سندھ حکومت کے ساتھ وفاقی حکومت شہر کراچی میں امن کے قیام کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے ان نام نہاد دہشتگردوں کو قانون کی گرفت میں لا کر میڈیا ہاﺅسز، صحافی برادری سمیت اہلیان کراچی کو دہشتگردوں کے چنگل نجات دلائیں۔
خبر کا کوڈ : 354659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش