0
Saturday 28 Aug 2010 14:50

امریکا کا پاکستان میں امدادی کاموں کیلئے ہیلی کاپٹرز کی تعداد دگنی کرنیکا اعلان

امریکا کا پاکستان میں امدادی کاموں کیلئے ہیلی کاپٹرز کی تعداد دگنی کرنیکا اعلان
واشنگٹن:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق امریکا نے پاکستانی سیلاب زدگان تک امداد کی رسائی یقینی بنانے کیلئے ہیلی کاپٹرز کی تعداد دگنی کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق پینٹاگان کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی میں سہولت کے لئے امریکا مزید ہیلی کاپٹرز پاکستان بھیجے گا۔ امریکا کی جانب سے اٹھارہ اضافی ہیلی کاپٹرز ستمبر کے وسط تک پاکستان پہنچ جائیں گے،یہ اُن پندرہ ہیلی کاپٹرز اور تین سی ون تھرٹی کے علاوہ ہیں،جو پہلے ہی سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔امریکا نے پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے اب تک بیس کروڑ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔جبکہ کیری لوگر بل کے تحت ساڑھے سات ارب ڈالر میں سے بھی کچھ رقم متاثرین کیلئے مختص کی جائے گی۔
 یاد رہے کہ بعض معتبر ذرائعے کے مطابق امریکہ سیلاب زدگان کی امداد کے بہانے پاکستان میں اپنے ہیلی کاپٹرز اور میرینز کی تعداد بڑھا رہا ہے،بعض ایسے امریکی جن کو مشکوک ہونے کی بنا پر پہلے پاکستانی ویزہ دینے سے انکار کر دیا گیا تھا،وہ بھی سیلاب زدگان کی امداد کی آڑ میں پاکستان میں گھس آئے ہیں،ادھر اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے کی توسیع کے بہانے 24 ایکڑ پر مشتمل قلعہ نما عمارت تعمیر کی جا رہی ہے۔بعض آگاہ ذرائع اتنے وسیع پیمانے پر امریکی میرینز اور ہیلی کاپٹرز کی سیلاب زدگان کی مدد کے لئے پاکستان آمد،امریکی سفارتخانے کی توسیع اور کہوٹہ ایٹمی پلانٹ کے نزدیک ہونے کو،آنے والے دنوں میں پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے لئے ایک سنجیدہ خطرہ سمجھتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 35520
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش