0
Wednesday 26 Feb 2014 20:08

ریاست جموں و کشمیر پولیس و فورسز کو چیلنجوں کا سامنا ہے، منموہن سنگھ

ریاست جموں و کشمیر پولیس و فورسز کو چیلنجوں کا سامنا ہے، منموہن سنگھ
اسلام ٹائمز۔ نیم فوجی دستوں اور پولیس کو بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وزیراعظم نے کہا کہ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں امن بحال کرنے کیلئے فورسز کے اہلکار اپنی جانیں نچھار کرنے سے بھی گریز نہیں کر رہے ہیں اور مرکزی حکومت ان کے علاج و معالجہ کیلئے سنجیدہ ہے اور انہیں ہر طرح کی سہولیت فراہم کرنے کیلئے بارہویں پلان میں 12 ہزار 5 سو کروڑ روپیہ مختص رکھے گئے ہیں، ذرائع کے مطابق نئی دہلی میں سینٹرل آرمڈ فورسز انسٹی چیوٹ آف میڈیکل سائنس کی سنگ بنیاد رکھتے ہوئے ڈاکٹر منموہن سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت پولیس و فورسز کو نہ صرف جدید خطوط پر استوار کرنے میں سنجیدہ ہے بلکہ انہیں بہتر طبی سہولیات فراہم کرنے میں بھی کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جا رہا ہے، میڈیکل انسٹی چیوٹ جو کہ 13 سو 50 کروڑ روپیہ خرچ کرکے تعمیر کیا جا رہا ہے میں ہر طرح کی جدید سہولیتیں دستیاب ہونے کا ارادہ ظاہر کرتے ہوئے بھارت کے وزیراعظم نے کہا کہ نیم فوجی دستے پاکستان، چین، نیپال، بنگلہ دیش کے ساتھ لگنے والی پندرہ ہزار کلومیٹر کی سرحدوں پر جانفشانی کے ساتھ اپنے خدمات انجام دے رہے ہیں جبکہ جموں و کشمیر اور شمال مشرقی ریاستوں میں فورسز اہلکار امن قائم کرنے کیلئے اپنی جانیں نچھاور کرنے میں بھی پس و پیش نہیں کر رہے ہیں۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے انکشاف کیا کہ سینٹرل آرمڈ فورسز کی مزید 126 بٹالین قائم کی جارہی ہیں اور مرکزی حکومت نے اس سلسلے میں فیصلے کو ہری جھنڈی دکھائی ہے، وزیراعظم ہند نے کہا کہ نیم فوجی دستوں کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ان کی ضرورتیں پورا کرنے کیلئے بارہویں پلان میں 12 ہزار 5 سو کروڑ روپیہ مختص رکھے گئے ہیں، وزیراعظم ہند نے کہا کہ پیرا ملٹری فورسز کی تعداد 9 لاکھ کے قریب پہنچ گئی ہے اور اندرونی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مزید بٹالین قائم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 355841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش