0
Thursday 27 Feb 2014 16:10

پارلیمنٹیرینز اخلاقی بے راہ روی کا شکار ہیں، جمشید دستی

پارلیمنٹیرینز اخلاقی بے راہ روی کا شکار ہیں، جمشید دستی
اسلام ٹائمز۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کے دوران جمشید دستی کا کہنا تھا کہ پارلیمانی لاجز میں بے راہ روی عام ہے، یہاں ہر وقت چرس کی بو آتی ہے، لاجز میں مجرے کے لئے لڑکیاں لائی جاتی ہیں اور ہر سال 4 سے 5 کروڑ کی شراب آتی ہے۔ ان کی جانب سے الزامات عائد کئے جانے پر چیئرپرسن نعیمہ کشور نے ان کا مائیک بند کرتے ہوئے کہا کہ جمشید دستی، معاملہ اسپیکر کے چیمبر میں آ کر بتائیں اور ثبوت دیں، جس پر جمشید دستی نے کہا کہ وہ اس کے ثبوت اسپیکر کو دیں گے تاہم اراکین پارلیمنٹ کا میڈیکل ٹیسٹ کرایا جائے تاکہ عوام کے سامنے وہ لوگ آسکیں۔

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے جمشید دستی کے ان الزامات کو میڈیا میں شہرت حاصل کرنے کی کوشش قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے برسراقتدار آنے کے بعد پارلیمنٹ لاجز کے سیکیورٹی سسٹم کو فعال کیا، لاجز میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے فعال ہیں اور گزشتہ ایک ماہ کی فوٹیج موجود ہے، جمشید دستی ثبوت دیں اگر ان کے الزامات درست نکلے تو چاہے حکومتی جماعت کے ارکان ہی کیوں نہ ملوث ہوں، کارروائی ضرور کی جائے گی اور اگر یہ الزام جھوٹے نکلے تو جمشید دستی کی سزا کا فیصلہ ایوان کرے گا۔
خبر کا کوڈ : 356117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش