0
Monday 3 Mar 2014 12:35

کراچی میں طالبان کے نام پر دہشتگردی الطاف کی ایماء پر کی گئی، کاشف مغل

کراچی میں طالبان کے نام پر دہشتگردی الطاف کی ایماء پر کی گئی، کاشف مغل
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری کاشف مغل نے کہا ہے کہ کراچی کے شہری امن کے متلاشی ہیں لیکن حکمرانوں کی بے حسی کے باعث معصوم عوام کے خواب کی تعبیر پوری نہ ہوتے دیکھائی دے رہی ہے، شہر کا امن و سکون برباد کرنے والے عناصر دندناتے ہوئے معصوم بے گناہ انسانوں کا شکار کر رہے ہیں لیکن حکومت چپ کا لبادہ اڑھے خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر کراچی کے مختلف علاقوں سے آئے نوجوانوں اور بزرگوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کاشف مغل نے کہا کہ شہر میں ہونے والی قتل غارتگری، سرکاری اور غیر سرکاری املاک کی تباہی، ٹارگٹ کلنگ، بھتہ خوری، اغواء برائے تاوان اور نوجوانوں کا مستقبل تاریک کرنے والے اقدامات کے علاوہ طالبان کے نام پر دہشت گردی پھیلانے کی گھناﺅنی کاروائیاں الطاف کی ایماء پر کی گئیں۔ کاشف مغل نے مزید کہا کہ کراچی کی عوام آج بھی الطاف سے اپنے پیاروں کی موت کا حساب لینے اور شہر کو اس کے وجود سے پاک کرنے کے دل سے خواہشمند ہیں۔
 
کاشف مغل نے کہا کہ کل تک قوم طالبان دہشتگردی کے خوف سے دوچار تھی لیکن الطاف کے سرگرم قریبی ساتھی عظمت بیگ کے بیٹے معظم بیگ کے منظر عام پر آنے اور اس کا القاعدہ سے تعلق اس بات کی کھلی دلیل ہے کہ کراچی میں طالبان کے نام پر کی گئی دہشتگردی دراصل الطاف کی ایماء پر کی جا رہی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی مقصد کیلئے الطاف نے معظم بیگ کو مشرف دور میں جیل سے باہر نکلوایا اور ملک دشمن عزائم کیلئے استعمال کرنے کا سازشی منصوبہ بنایا تاکہ پاکستان کو غیر مستحکم کرکے کراچی کو ملک سے علیحدہ کیا جا سکے۔ کاشف مغل کا کہنا تھا کہ حکومت اور ریاستی ادارے اگر ملک پاکستان کی بقاء و سلامتی چاہتے ہیں تو دہشتگردی سے نمٹنے اور کراچی کی صورتحال پر سنجیدگی کا مظاہرہ کریں اور ملک سالمیت کی خاطر متحدہ جیسی ملک دشمن دہشتگرد جماعت پر تاحیات پابندی عائد کریں۔
خبر کا کوڈ : 357307
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش