0
Saturday 8 Mar 2014 16:21

خیبر پختونخوا حکومت کا تھر متاثرین کیلئے غذائی پیکیج کا اعلان

خیبر پختونخوا حکومت کا تھر متاثرین کیلئے غذائی پیکیج کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے تھر کے متاثرین خشک سالی کے لئے ہنگامی طور پر دس کروڑ روپے کے غذائی پیکیج کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے پی ڈی ایم اے کو ہدایت کی ہے کہ چاول، آٹا، دالیں، چینی، چائے، کوکنگ آئل، کھجوریں، نمک، پانی، بچوں کیلئے دودھ، ادویات اور دیگر ضروری اشیاء مقامی مارکیٹ سے ہنگامی بنیادوں پر خریدی جائیں اور فوری طور پر تھر پہنچا کر متاثرین میں تقسیم کی جائیں۔ وزیر اعلیٰ نے خشک سالی اور قحط کی صورتحال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور یقین دہانی کرائی کہ خیبر پختونخوا کی حکومت اور عوام متاثرین کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔
خبر کا کوڈ : 359451
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش