0
Friday 3 Sep 2010 23:59

ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم القدس بھرپور انداز میں منایا گیا

ایران سمیت پوری دنیا میں عالمی یوم القدس بھرپور انداز میں منایا گیا
تہران:اسلام ٹائمز-آج عالمی یوم قدس کے موقع پر پورا اسلامی جمہوریہ ایران فلسطینیوں اور بیت المقدس کی حمایت میں نعروں اور اسرائیل اور امریکہ مردہ باد کی آواز سے گھنٹوں گونجتا رہا۔
آج اسلامی جمہور ایران کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کروڑوں کی تعداد میں روزہ دار ایرانی عوام نے شاندار اور تاریخ ساز ریلیوں میں شرکت کر کے مظلوم فلسطینی عوام سے اپنی حمایت اور غاصب صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں خاص طور پر امریکہ سے اپنی شدید نفرت و بیزاری کا اعلان کیا۔
دنیا کے ديگر ملکوں کے مسلمان عوام کی طرح اسلامی ایران کے عوام نے بھی بہت بڑے پیمانے پر عالمی یوم قدس کے جلوسوں میں شرکت کر کے مسلمانوں کے قبلہ اول کی آزادی تک اپنی صدائے احتجاج جاری رکھنے کے عزم اور مظلوم فلسطینیوں کو اکیلا نہ چھوڑنے کے اپنے عہد کا اعادہ کیا۔آج عالمی یوم القدس کے جلوسوں میں ایرانی عوام کی شرکت اس قدر وسیع اور تاریخی نوعیت کی تھی کہ مغربی ذرائع ابلاغ بھی اس کا کتمان کرنے سے عاجز رہے۔
عالمی یوم القدس کے سلسلے میں نکالی گئی ریلیوں میں انسانوں کا ایک سیلاب امڈ آیا تھا،جس نے اپنی گونج سے سامراجی ایوانوں اور خاص طور پر غاصب صہیونی حکومت کی بنیادوں اور وہائٹ میں ساز باز کے عمل میں شریک فلسطینی امنگوں سے خیانت کرنے والے لیڈروں کو لرزہ براندام کر دیا۔آج کے جلوسوں میں فلسطین کے خودساختہ نمائندہ محمود عباس اور اسرائیل کے درمیان براہ راست مذاکرات کی جو امریکہ کی سرپرستی میں انجام دئے گئے بھرپور اور سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔ 
آج عالمی یوم القدس کے جلوس لبنان،عراق،فلسطین،پاکستان اور دنیا کے بہت سے ملکوں میں نکالے گئے،جن میں فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھنے اور بیت المقدس کی آزادی تک فلسطینی مسلمانوں کی جدوجہد کا بھرپور ساتھ دئے جانے کے عزم کا اعلان کیا گیا۔ان ریلیوں میں اسی طرح ساز باز کے عمل میں بعض عرب حکام کی شرکت کو بھی فلسطینی عوام کی امنگوں سے غداری قرار دیا گیا اور اس کی شدید مذمت کی گئی
۔ان جلوسوں کے اختتام کے پر شرکاء نے ایک قرارداد بھی پاس منظور کی کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی انقلابی اور مسلمان ملت نے ہر ایسے سمجھوتے اور سازباز کو،جس میں فلسطینی عوام کے حقوق کا خیال نہ رکھا گیا ہو،مقبوضہ سرزمینوں میں صیہونی حکومت کے مظالم کا تسلسل قرار دیا ہے۔ایک دوسری قرارداد میں آیا ہے کہ قدس شریف کی آزادی،فلسطین کے نہتے اور مظلوم عوام کی نجات عالم اسلام کے لۓ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی حکمت عملی اور اسلامی انقلاب کے مقاصد کا حصہ شمار ہوتی ہے۔ اور ملت اسلامیہ کے شانہ بشانہ دنیا بھر کے آزاد لوگ ماضی کی طرح کسی بھی مادی اور معنوی حمایت سے دریغ نہیں کریں گے۔ اس قرارداد میں مزید آیا ہے کہ ملت ایران فلسطین کی ملت کے تشخص اور تاریخ کی مٹانے اور مقبوضہ سرزمینوں کو یہودی تشخص دینے،اور امریکہ اور دوسری سامراجی طاقتوں کی مدد سے اسلامی تہذیب و ثقافت کو نابود کرنے کی صیہونی حکومت کی کوشش کی سختی کے ساتھ مذمت کرتی ہے۔اور عرب او اسلامی تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہےکہ وہ ٹھوس موقف اپنا کر صیہونی حکومت کی اس خطرناک سازش کی روک تھام کے لۓ اقدامات انجام دیں۔اس قرارداد میں صیہونی حکومت کے ساتھ سازباز کرنے والی حکومتوں اور یورپی حکومتوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ماضی کے ظالموں کے انجام سے عبرت حاصل کریں اور اپنے آپ کو اس انجام سے بچا لیں،جس سے صیہونی ظالم دوچار ہونے والے ہیں۔


خبر کا کوڈ : 36106
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش