0
Wednesday 19 Mar 2014 15:23

حکومت دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے مخلص نظر نہیں آتی، جماعت اہلسنت

حکومت دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے مخلص نظر نہیں آتی، جماعت اہلسنت
اسلام ٹائمز۔ جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی امیر علامہ مظہر سعید شاہ کاظمی، علامہ ریاض حسین شاہ، علامہ شاہ تراب الحق قادری، مولانا ابرار احمد رحمانی، محمد حسین لاکھانی نے گزشتہ روز اورنگی ٹاﺅن میں ممتاز عالم دین جماعت اہلسنّت کراچی کے نائب امیر مفتی سید احمد علی شاہ سیفی کے گھر پر بم حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ علماء کرام و مشائخ عظام پر دہشتگردانہ حملے اہلسنّت کو امن کی راہ سے ہٹانے کی سازش ہے۔ قائدین جماعت اہلسنّت نے حکومت کو متنبہ کیا کہ دہشتگردی کے عفریت کو قابو کرنے کیلئے سیاسی مصالحتوں کو بھاڑ میں ڈالے اور اسلام و ملک دشمن کالعدم دہشتگر تنظیموں کے نام بدل کر کام کرنے پر عملاًپابندی لگانے کے ساتھ دہشتگردوں اور انکے سرپرستوں کی سرکوبی کیلئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو کلّی اختیارات دیئے جائیں۔
 
اہلسنت رہنماؤں نے کراچی میں دہشتگردانہ وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کراچی شہر میں اندھیرنگری چوپٹ راج ہے، عوام کی جان و مال محفوظ نہیں جبکہ لسانیت، فرقہ واریت، سیاسی اختلاف کی بنیاد پر موت بانٹی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشتگردی کے خاتمے اور قیام امن کیلئے مخلص نظر نہیں آتی، ملک و شہر شدید بدامنی، لاقانونیت اور دہشتگردی کی لپٹ میں ہے، پولیس لاء اینڈ آرڈر کے معاملات سے زیادہ وزراء، مشیروں اور اعلیٰ حکومتی شخصیات کی سیکیورٹی اور پروکوٹول پرمامور ہے۔ اہلسنت رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ حکمراں قیام امن میں ناکامی کے باوجود اقتداد چھوڑنے کو تیار نہیں، روزانہ کئی افراد دہشتگردی کا نشانہ بن رہے ہیں، مظلوم عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔
خبر کا کوڈ : 363498
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش