0
Friday 21 Mar 2014 00:59

حکومت اور پوری قوم کو بیدار ہو جانا چاہیے کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں ہے، لیاقت بلوچ

حکومت اور پوری قوم کو بیدار ہو جانا چاہیے کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے سپریم کورٹ کے 15 نومبر تک بلدیاتی انتخابات کرانے کے حکم کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا کی حکومتوں کے پاس اب وافر وقت ہے اب قانون سازی کا عمل بھی مکمل کیا جائے۔ الیکشن کمیشن حلقہ بندی کے لیے تینوں صوبائی حکومتوں کو بروقت قانون سازی کی مدت کے لیے پابند کرے تاکہ 15 نومبر سے پہلے یہ عمل مکمل ہو جائے۔ بلدیاتی انتخابات کرانا صوبائی حکومتوں کی آئینی ذمہ داری ہے۔ بلدیاتی ادارے جمہوریت کی نرسری اور قومی تربیت کا ذریعہ ہیں۔ حکومتیں آئین سے انحراف اور عوام کو بنیادی جمہوری حقوق کو پامال کرنے کی روش ترک کر دیں، جمہوریت کا استحکام جمہوری رویہ اپنانے سے ہی ہوگا۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان آئین کے مطابق جماعتی بنیادوں پر شفاف اور غیر جانبدارانہ بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے بروقت تمام اقدامات کرے۔ لیاقت بلوچ نے کہاکہ اسامہ بن لادن کے حوالے سے امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز کی تازہ رپورٹ کوئی نئی اور خفیہ کہانی نہیں یہ امریکہ کے روایتی شیطانی منصوبہ سازی کا حصہ ہے۔ انہو ں نے کہاکہ امن کے لیے مذاکرات، پاکستان میں امن امریکہ کے ایجنڈا میں نہیں ہے اس لیے حکومت اور فوج کو عالمی سطح پر بدنام کرنا اور اعصابی دبائو میں رکھنا امریکی اداروں کا بدنام زمانہ سیاسی سٹریٹجک حربہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اور پوری قوم کو بیدار ہو جانا چاہیے کہ امریکہ کسی کا دوست نہیں ہے۔ امریکی غلامی کا قلاوہ اتار دیا جائے، نا م نہاد دہشتگردی کی جنگ بے نقاب ہو گئی ہے۔ داخلہ و خارجہ محاذ پر آزاد و خود مختار ملک کی حیثیت سے فیصلے کیے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 364124
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش