0
Thursday 27 Mar 2014 02:35

بعض دینی مداس میں دہشت گردی کے ٹرینگ سینٹر موجود ہیں، سردار طاہر ڈوگر

بعض دینی مداس میں دہشت گردی کے ٹرینگ سینٹر موجود ہیں، سردار طاہر ڈوگر
اسلام ٹائمز۔ سنی تحریک لاہور سٹی کے صدر سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ وزیرستان اور کراچی میں دہشت گردوں کے خلا ف آپریشن کی مخالفت کرنے والے پا کستان کے دوست نہیں، آئین اور قانون کے رکھوالے آئین شکنی اور آئین شکنوں کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں، اعلیٰ عدلیہ قوم کو بتائے کہ آج دن تک گرفتار کئے گئے ہزاروں دہشت گردوں کو سزائیں کیوں نہیں دی گئیں؟ عدلیہ کمزور نہیں مگر بزدلی کا مظاہرہ کر رہی ہے، حکمران ملک و قوم کو غیر یقینی صورت حال سے نکالنے میں بری طرح سے ناکام ہو چکے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں دفتر سنی تحریک میں ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا کہ دینی مدارس کو حکومتی تحویل میں دینے یا ان کی تلاشی کروانے سے صرف وہی لوگ خوفزدہ ہیں جنہوں نے دین کے نام پر مدارس میں دہشت گردی کے اڈے قائم کر رکھے ہیں، دینی مدارس کا غلط استعمال کرنے والے اسلام اور پاکستان سے رو گردانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض دینی مداس میں دہشت گردی کے ٹرینگ سینٹر موجود ہیں۔ کشمیر جہاد کے نام پر لاکھوں کروڑوں کی جائیدادیں بنانے والے اپنی آخرت کو برباد کر رہے ہیں۔ اس موقع پر شیخ محمد نواز قادری، علامہ ریاض ہزاروی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جہادی جماعتوں کے سربراہان نے امریکہ سے اپنے اہل خانہ کا بیمہ کروا رکھا ہے اور خود جہاد میں حصہ نہیں لیتے مگر غریب عوام کے بچوں کو اس راہ میں مروا کر نوٹ بنا رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 366227
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش