0
Friday 28 Mar 2014 16:52

سیاست اپنی جگہ ہے، مگر میں واضح کردوں کہ کسی کو کرپشن نہیں کرنے دینگے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

سیاست اپنی جگہ ہے، مگر میں واضح کردوں کہ کسی کو کرپشن نہیں کرنے دینگے، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ

اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہا ہے کہ یہ تاثر لینا کہ میں صرف تربت کا وزیراعلٰی ہوں، غلط ہے۔ میں پورے بلوچستان کا وزیراعلٰی ہوں اور صوبے کے مسائل حل کرنا مخلوط حکومت اور میری ذمہ داری ہے۔ جسے ہر صورت میں پورا کیا جائے گا۔ کسی کو غلط فہمی نہیں ہونی چاہیئے کہ صرف تربت اور قلعہ عبداللہ پر توجہ دی جا رہی ہے۔ ہمارے نزدیک تمام اضلاع برابر ہیں اور سب کے ساتھ یکساں سلوک کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی کچھ روایات ہیں، جنہیں ہمیں سامنے رکھ کر اظہار خیال کرنا چاہیئے۔ عزت و احترام اپنی جگہ ہے، سیاست اپنی جگہ ہے۔ مگر میں واضح کر دوں کہ کسی کو کرپشن نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں اسمبلی کے فلور پر یہ بات واضح کرنا چاہتا ہوں کہ ابھی تک ہم نے سابقہ حکومت کی کرپشن کے بارے میں کچھ نہیں بتایا ہے۔ اگر ہم نے بتا دیا تو پتہ نہیں کیا ہو جائے گا۔ اس بارے میں کسی کو معلوم نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیو ڈی اے میں سابقہ دور میں جتنی کرپشن ہوئی ہے، اس کا انداز ہ نہیں۔ اسکے علاوہ زراعت، صحت، تعلیم میں جو کرپشن ہوئی ہے، وہ عوام کو ہم نے ابھی تک نہیں بتائی۔ اگر ہم نے بتا دی تو شاید عوام بھی پریشان ہو جائیں۔ ہم تو کرپشن دیکھ دیکھ کر پریشان ہیں اور سمجھ نہیں آ رہا کہ کہاں سے شروع کریں۔ کسی بھی محکمے سے اگر کام شروع کیا جاتا ہے تو اس میں اتنی کرپشن سامنے آتی ہے کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ ہم کیا کریں۔ کیونکہ کرپشن اس طریقے سے کی گئی کہ اس سے پہلے شاید کوئی کرپشن نہ کی گئی ہو۔ ہم نے 9 ماہ میں عوام کی خدمت کی ہے، اگر اپوزیشن کے پاس کرپشن کے کوئی ثبوت ہیں تو وہ عوام کے سامنے لائے۔ جھوٹے الزامات لگانے سے کوئی مسئلہ حل نہیں ہو گا۔ دراصل وہ اپنی کرپشن چھپانے کیلئے الزام تراشی کر رہے ہیں، جو افسوسناک ہے۔

خبر کا کوڈ : 366708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش