0
Saturday 29 Mar 2014 00:29

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے تھر پارکر میں طبی امداد کا دائرہ مزید وسیع کر دیا

فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے تھر پارکر میں طبی امداد کا دائرہ مزید وسیع کر دیا
اسلام ٹائمز۔ جماعة الدعوة کے رفاہی ادارے فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن نے قحط سے متاثرہ ضلع تھر پارکر میں طبی امداد کا دائرہ مزید دور دراز گوٹھوں تک وسیع کر لیا ہے۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن پاکستان کے چیئرمین حافظ عبدالرﺅف قحط زدہ علاقوں میں مسلسل رفاہی سرگرمیوں میں مصروف ہیں اور تھر پارکر کی پانچوں تحصیلوں میں روز اول سے طبی و امدادی سرگرمیوں کی نگرانی خود کر رہے ہیں۔ ایف آئی ایف کی میڈیکل ٹیمیں قحط زدہ علاقوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ تاحال جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ متاثرہ علاقوں میں 72 میڈیکل کیمپ لگا کر 25690 مریضوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور لاکھوں روپے کی ادویات بھی متاثرین میں تقسیم کی گئیں۔ فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی ٹیمیں مٹھی سمیت تحصیل ڈیپلو، چھاچھرو، اسلام کوٹ اور نگر پارکر کے دور دراز گوٹھوں میں پہنچ کر متاثرین کا علاج معالجہ کر رہی ہیں۔

حافظ عبدالرﺅف نے کہا کہ مسلسل گندا پانی پینے سے تھر پارکر کے لوگوں میں بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں، خاص طور پر ہر دوسرے شخص میں پیٹ کی بیماریاں عام ہیں جبکہ بچوں کی بیماریوں کی بڑی وجہ عورتوں کے لئے صحت بخش غذاﺅں کی قلت ہے۔ ضلع تھر پارکر میں کراچی، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور وہاڑی سمیت دیگر شہروں سے آئی ہوئی فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کی میڈیکل ٹیمیں طبی امداد کی فراہمی میں مصروف ہیں۔ میڈیکل ٹیموں کے ہمراہ ایمبولینس گاڑیاں بھی موجود ہیں جو موبائل میڈیکل کیمپنگ کے ذریعہ دور دراز علاقوں میں جا کر مریضوں کا علاج معالجہ کر رہی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 366954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش