0
Thursday 20 Mar 2014 23:57

محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلباء نے تھر کے متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا

محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلباء نے تھر کے متاثرین کیلئے امدادی سامان روانہ کردیا
اسلام ٹائمز۔ تھر میں قحط سالی سے متاثرہ افراد کی مدد کرنے میں محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات بھی کسی سے پیچھے نہیں ہیں، کراچی میں طلباء نے تھر کے متاثرین کے لیے امدادی سامان روانہ کیا جبکہ امدادی سامان جمع کرنے کا سلسلہ ابھی بھی جاری ہے، تھر کے متاثرین کی امداد کیلئے محمد علی جناح یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کا جذبہ دیدنی تھا، جنہوں نے متاثرین کیلئے امداد جمع کرنے اور پھر انہیں پیک کرنے کیلئے دن رات ایک کیا ہوا تھا ،یونیورسٹی کے طلباء نے جذبہ خدمت سے سرشار ہوکر تھر کے متاثرین کیلئے یونیورسٹی کے احاطے میں امدادی سامان جمع کیا۔ امدادی سامان میں کھانے پینے کی اشیا، منرل واٹر، ادویات اور کپڑے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ اس موقع پر طلباء کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں وہ تھر کے عوام کے ساتھ ہیں، معصوم بچوں کی زندگیاں بچانا حکومت کا اولین فرض ہے، سیاست دانوں کو اس موقع پر سیاست چمکانے کے بجائے تھرکے عوام کی بھرپور مدد کرنی چاہیئے۔
خبر کا کوڈ : 364103
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش