0
Saturday 29 Mar 2014 14:38

حیدرآباد، اصحاب رسول (ص) کے مزار کی اہانت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا احتجاجی مظاہرہ

حیدرآباد، اصحاب رسول (ص) کے مزار کی اہانت کیخلاف ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کا احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ایک بار پھر شام میں دہشتگردوں نے رسول خدا (ص) کے پیارے صحابیوں حضرت اویس قرنی اور حضرت عمار یاسر کی قبروں کی بے حرمتی کی ہے، آخر کب تک یہ دہشتگرد اسلام کے مقدسات کی بے حرمتی کرتے رہیں گے، اس دنیا میں آخر اتنے مسلمان ہیں کیوں نہیں متحد ہوکر ان دہشتگردوں تکفیریوں کے خلاف آواز اٹھاتے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدرآباد کے سیکریٹری جنرل علامہ امداد علی نسیمی اور علامہ گل حسن مرتضوی نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ایم ڈبلیو ایم اور آئی ایس او کی جانب سے قدم گاہ مولا علی (ع) کے باہر بعد نماز جمعہ یوم عظمت ناموس صحابہ (رض) کے موقع پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

مقررین کا کہنا تھا کہ اٹھو مسلمانوں اتنی بے حرمتی ہورہی ہے، رسول خدا (ص) کے صحابیوں کے مزاروں کے تحفظ کیلئے کیوں نہیں اٹھتے، کیوں نہیں متحد ہوتے ایسا نہ ہوکہ دہشتگرد دوسرے مقامات کی بے حرمتی کریں۔ انہوں نے امت مسلمہ کے ہر غیرت مند مسلمان سے مطالبہ کیا کہ خدارا ان تکفیریوں کے خلاف آواز اٹھائیں ورنہ یہ دہشتگرد ہمارے مقدسات کو اسی طرح بے حرمتی کرتے رہیں گے۔ مقررین نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ کبھی بھی حکمرانوں نے یہ نہیں سوچا کہ مٹھی بھر دہشتگرد پاکستان کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے تو پھر یہ مذاکرات آخر کیوں؟ کیا مذاکرات کا ڈرامہ عوام کو دکھا کر شام میں تکفیریوں کی مدد کیلئے دہشتگردوں کو شام بھیجا جارہا ہے اور عوام کو پتہ نہیں، حکومت یہ نہ سمجھے کہ عوام کو کچھ پتہ نہیں یہ مذاکرات صرف اور صرف ڈرامہ ہے، اس ڈرامہ کا آخری ڈراپ سین حکمرانوں کیلئے بہت ہی بھیانک ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 367060
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش