0
Sunday 30 Mar 2014 12:34

پاکستان میں سعودی عرب دہشتگردوں کی بھرپور فنڈنگ کر رہا ہے، سید محمد رضا

پاکستان میں سعودی عرب دہشتگردوں کی بھرپور فنڈنگ کر رہا ہے، سید محمد رضا

اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں اگر امن و امان کی صورتحال تھوڑی بہتر ہے تو وہ خود صوبے کے عوام کی بدولت ہے۔ ہم نے گذشتہ مہینے 2 فروری کو علمدارروڈ پر صوبے کے تمام مسالک کے رہنماؤں کو جلسہ عام میں‌ دعوت دی، تاکہ صوبے کے مثالی اتحاد و رواداری کو فروغ مل سکے۔ ایک سوال کے جواب میں‌ سید محمد رضا کا کہنا تھا کہ اگر کوئٹہ یا ملک کے کسی دوسرے حصے میں سعودی، ایران پراکسی وار ہوتی، تو شیعہ بھی بندوق اُٹھائے دوسروں کو ٹارگٹ کر رہے ہوتے لیکن کوئٹہ سمیت پورے ملک میں کہیں بھی فرقہ واریت یا سعودی ایران پراکسی وار نہیں بلکہ یہاں پر یکطرفہ دہشتگردی ہے۔ ایک مخصوص ٹولہ پورے ملک میں محب وطن شیعہ اور سنی، دونوں کو نشانہ بنا رہا ہے اور ان دہشتگردوں کو سعودی لابی فنڈنگ کر رہی ہیں۔ انہوں‌ نے مزید کہا کہ بلوچستان میں ایف سی سمیت دیگر خفیہ ایجنسیاں خود ٹارگٹ کلنگ میں ملوث رہی ہیں۔ جسکی واضح مثال گذشتہ دس سالوں‌ میں اسپنی روڈ پر ایف سی چوکی کے قریب تقریباً 65 شیعہ ہزارہ قوم کے افراد کا ٹارگٹ ہونا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شیعہ ہزارہ قوم محب وطن اور پرامن قوم ہے۔ جسکا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں۔ کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں پشتون، بلوچ، ہزارہ، پنجابی سمیت کسی بھی قبائل کا آپس میں کوئی جھگڑا نہیں، بلکہ سب ایک دوسرے کی قبائلی روایات کا احترام کرتے ہیں۔ یہاں پر صرف مسلکی بنیادوں پر ہمیں ٹارگٹ کیا جا رہا ہے۔

خبر کا کوڈ : 367386
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش