0
Thursday 9 Sep 2010 14:54

مجاہدین کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے تعاون قوم کے ساتھ خیانت ہے، حماس

مجاہدین کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کا اسرائیل سے تعاون قوم کے ساتھ خیانت ہے، حماس
اسلام ٹائمز [مانیٹرنگ ڈیسک]- فلسطینی نیوز ایجنسی "سما" کے مطابق حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے ایک پریس کانفرنس کے دوران اسلامی مزاحمتی گروہوں کے خلاف فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تعاون کو انتہائی خطرناک قرار دیا اور کہا کہ فتح اسرائیل کی سلامتی، اسلامی مزاحمت کے خاتمے اور مسئلہ فلسطین کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی کی اسرائیل کے ساتھ ہمکاری دشمن کی کھلم کھلا نوکری اور مجرمانہ فعل ہے۔
حماس کے ترجمان نے کہا کہ فلسطینی اتھارٹی مغربی کنارے میں موجود مجاہدین کی زندگی کی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے مجاہدین کو گرفتار کر کے اسرائیل کے حوالے کرنے پر فلسطینی اتھارٹی کو شدید نتائج سے خبردار کیا۔ فوزی برہوم نے ملت فلسطین اور مجاہد گروہوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کی اس خیانت اور دشمن کی نوکری کا شدت سے مقابلہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 36742
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش