0
Wednesday 2 Apr 2014 18:39

پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف کی بیرون ملک روانگی روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ہے, جس میں کہا گیا ہے کہ فرد جرم کے بعد سزائے موت یا عمر قید کا ملزم بیرون ملک سفر نہیں کرسکتا، شاہد اورکزئی کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پرویز مشرف نے ملک کا آئین توڑا، انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جاسکتی، سابق صدر سنگین غداری کے مرتکب ہوئے ہیں اور اس سنگین جرم کے مرتکب شخص کو بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں دی جاسکتی، ملک سے باہر چلے جانا آئین و قانون سے مذاق ہوگا۔ انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ سابق صدر کا نام ای سی ایل سے نکالنے سے روکا جائے۔
خبر کا کوڈ : 368360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش