0
Monday 31 Mar 2014 22:25

سرکاری میڈیا نے مشرف کیس کی غلط رپورٹ پیش کی، بیرسٹر فروغ نسیم

سرکاری میڈیا نے مشرف کیس کی غلط رپورٹ پیش کی، بیرسٹر فروغ نسیم
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے اسلام آباد میں ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج عدالت نے کوئی ایسا آرڈر پاس نہیں کیا، جس کے تحت وہ ملک سے باہر نہیں جا سکتے۔ سرکاری میڈیا نے عدالتی آرڈر کو توڑ مروڑ کر پیش کیا۔ عدالتی حکم نامہ میں کوئی ایسی بات نہیں کہ وہ اپنی والدہ سے ملنے بیرون ملک جا سکتے ہیں یا نہیں جا سکتے۔ میں نے آج کوئی درخواست عدالت میں جمع ہی نہیں کروائی جو ریجیکٹ ہوتی جبکہ سرکاری میڈیا نے میری دو درخواستیں ریجیکٹ ہونے کی خبر نشر کی۔ جس میں کوئی صداقت نہیں۔ جبکہ وزارت داخلہ میں درخواست دی گئی ہے کہ جس میں عدالتی فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے پرویز مشرف کا نام ای سی ایل لسٹ سے خارج کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ نوازشریف کا اس مقدمہ سے کوئی ذاتی مفاد یا تعلق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا نہایت قابل احترام ہے میری میڈیا سے درخواست ہے کہ وہ حقائق پر مبنی رپورٹنگ کریں۔ اپنے پیشہ سے انصاف کرتے ہوئے چاہے سامنے کوئی بھی ہو۔ انہوں نے کہا کہ عدالت نے اپنے آرڈر میں واضح لکھا ہے کہ ہم آپ کو قانوناً باہر جانے سے نہیں روک سکتے کیونکہ ہم نے آپ کو اپنی تحویل میں نہیں لیا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دو دن قبل مجھ سے رابطہ کیا گیا میں نے کیس کو پڑھا، میرٹ پر ہونے کے باعث میں نے اس کی وکالت قبول کی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کیس لینے سے قبل میری الطاف بھائی سے کوئی بات یا ہدایات نہیں ملیں بلکہ بعدازاں ان سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے میرے لئے دعا کی۔ کیا سابق وکلاء بھی پرویز مشرف کا کیس لڑیں گے؟ اس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج میرے علاوہ اور کوئی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہوا جس کی وجہ مجھے معلوم نہیں البتہ کسی وکیل کو الگ نہیں کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 367733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش