0
Friday 4 Apr 2014 10:18

سری لنکا نے 16 اوورسیز گروپوں پر پابندی عائد کر دی

سری لنکا نے 16 اوورسیز گروپوں پر پابندی عائد کر دی
اسلام ٹائمز۔ سری لنکن حکومت نے دہشت گردوں کیساتھ تعلق کے الزام میں 16 اوورسیز گروپوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سری لنکن وزارت دفاع کے ترجمان بریگیڈیئر یووان وائیگا سوریا نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1373 کے تحت تامل ٹائیگر سمیت 16 اوورسیز گروپوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ پابندی عائد کئے جانے والے دیگر گروپوں میں گلوبل تامل فورم، برطانوی تاملز فورسز اور تامل ایلدم بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ تمام گروپوں پر الزام ہے کہ وہ بیرون ملک دہشت گردوں کیساتھ مل کر سری لنکا کے شمالی علاقوں میں دوبارہ سرگرم ہونے کیلئے کوشاں ہیں۔
خبر کا کوڈ : 368556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش