0
Friday 4 Apr 2014 07:02

ایبٹ آباد، یونین کونسل جھنگڑہ میں ایم ڈبلیو ایم کا یونٹ قائم

ایبٹ آباد، یونین کونسل جھنگڑہ میں ایم ڈبلیو ایم کا یونٹ قائم
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ایبٹ آباد کے سیکرٹری جنرل سید مدثر علی کاظمی نے مختلف علاقوں کے دورے کئے اور لوگوں کو ایم ڈبلیو ایم کے اغراض و مقاصد اور اہداف سے آگاہ کیا۔ ان دورہ جات کے نتیجہ میں کئی لوگوں نے اپنے اپنے علاقوں میں تنظیم کے یونٹس قائم کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس دورے کے دوران یونین کونسل جھنگڑہ میں ایک نیا یونٹ بھی تشکیل دیا گیا اور وہاں ایک فعال شیعہ نوجوان سید فراست علی شاہ کو یونٹ سیکرٹری جنرل منتخب کیا گیا۔ جبکہ مولانا نظر علی روحانی نے ان سے حلف لیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کی شوریٰ عالی کے رکن علامہ جہازیب حسین جعفری، صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ وحید عباس کاظمی، ضلعی سیکرٹری جنرل سید مدثر شاہ، ضلعی سیکرٹری تنظیم سازی سید اظہر حسین شاہ، تحصیل حویلیاں کے سیکرٹری جنرل سید سبطین حسین شاہ، ضلعی سیکرٹری تحفظ عزاداری سید شجر علی کاظمی اور دیگر اہلیاں علاقہ بھی موجود تھے۔
خبر کا کوڈ : 368882
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش