0
Monday 13 Sep 2010 11:39

ترکی،فوج عدلیہ کو جوابدہ ہو گی،ریفرنڈم میں فیصلہ

ترکی،فوج عدلیہ کو جوابدہ ہو گی،ریفرنڈم میں فیصلہ
 انقرہ:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکی کے وزیراعظم رجب طیب اردگان نے ملک میں ریفرنڈم کے بعد اعلان کیا ہے کہ عوام کی اکثریت نے فوج کے اختیارات کم کرنے کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔استنبول سے جاری بیان میں ترک وزیراعظم نے کہا کہ ریفرنڈم کے عبوری نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ ستتر فی صد رہا،اٹھاون فی صد اکثریت نے حکومت کی حمایت کی۔آئینی اصلاحات کے نتیجے میں فوج سویلین عدلیہ کےسامنے جواب دہ ہو گی۔ریفرنڈم ترکی کے فوجی انقلاب کے تیس سال بعد منعقد کیا گیا۔
ریڈیو تہران کی ویب سائیٹ کے مطابق ترکی میں اتوار کو مجوزہ آئینی ترامیم پر ریفرینڈم ہوا،اس ریفرینڈم کا مقصد انیس سو اسی کی دہائی میں فوجی حکومت کے دور میں بننے والے آئین کو بدلنا ہے۔اپوزیشن کا کہنا ہے کہ حکمران جماعت جس کی جڑیں سیاسی اسلام میں ہیں،ملک کی عدلیہ پر کنٹرول حاصل کرنا چاہتی ہے۔حکمران جماعت نے آئین میں چھبیس ترامیم تجویز کی ہیں۔یہ ترامیم زیادہ تر معمولی نوعیت کی ہیں،جن کو زیادہ تر لوگوں کے لیے سمجھنا مشکل ہو گا۔ترکی کا موجودہ آئین فوج نے انیس سو بیاسی میں متعارف کروایا تھا۔اس کے بعد سے آئین میں کئی بار تبدیلی کی گئی ہے،لیکن یہ پہلا موقع ہے کہ مجوزہ ترامیم کو عوام کے سامنے رکھا گیا ہے۔ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردگان تین ہفتوں سے آئینی ترامیم کی حمایت کے لیے ملک کا دورہ کرتے رہے ہیں۔وزیر اعظم اردگان کی جماعت اے کے پی،کی کئی بار عدلیہ سے تکرار ہو چکی ہے،جو اپنے آپ کو سیکولر نظام کی محافظ سمجھتی ہے۔

خبر کا کوڈ : 36937
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش