0
Monday 5 Jul 2010 19:15

اسرائیل کی معافی تک ترکی کا سفارتی تعلقات منقطع رکھنے کا فیصلہ

اسرائیل کی معافی تک ترکی کا سفارتی تعلقات منقطع رکھنے کا فیصلہ
انقرہ:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق ترکی نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کی طرف سے غزہ کے امدادی بیڑے پر حملے پر معافی مانگنے تک اس کیساتھ سفارتی تعلقات بحال نہیں کئے جائیں گے جبکہ اسرائیل نے کہا ہے کہ معافی نہیں مانگی جائے گی۔ترکی کے وزیر خارجہ احمد دو تو اوغلو نے انقرہ میں ایک اخبار کو دئیے انٹرویو میں کہا کہ غزہ آزادی بیڑے پر اسرائیلی بحریہ کے حملے میں نو ترک شہری شہید ہوئے تھے۔اسرائیل کو واقعے کی تحقیقات کیلئے شرائط قبول کرنا ہوں گی۔
ترک وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انہیں اسرائیلی تحقیقاتی کمیشن حملے کو غلط اور زیادتی قرار دیتا ہے،تو اس کمیشن پر بھی اعتراض نہیں ہو گا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم کے ترجمان نے کہا ہے کہ ترکی سے معافی کسی صورت میں نہیں مانگی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 30174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش