0
Sunday 6 Apr 2014 22:15

کشکول توڑنے والوں نے آئی ایم ایف کے مشورے سے بجٹ بنانا شروع کر دیئے، شاہ محمود قریشی

کشکول توڑنے والوں نے آئی ایم ایف کے مشورے سے بجٹ بنانا شروع کر دیئے، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ آج کا پاکستان قائداعظم کا پاکستان نہیں ہے، اس وقت ملک کا کوئی بھی ادارہ کرپشن سے پاک نہیں، کشکول توڑنے والوں نے آئی ایم ایف کے مشورے سے بجٹ بنانا شروع کر دیئے ہیں۔ انصاف اسٹوڈنٹس فیڈریشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے آئی ایم ایف کی مدد نہ لینے کا دعوی کیا تھا لیکن وزیر خزانہ بجٹ سازی کیلئے آج آئی ایم ایف سے بات چیت کرتے نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں پیپلز پارٹی سنگل پارٹی اکثریت رکھنے کے باوجود ایم کیو ایم کو ساتھ ملا رہی ہے، انکا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کی پارٹی نہیں رہی یہ زردای کی پارٹی بن چکی ہے۔
خبر کا کوڈ : 369877
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش