0
Wednesday 9 Apr 2014 17:22

فوج پر تنقید کی بجائے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے،راغب نعیمی

فوج پر تنقید کی بجائے مسائل کے حل پر توجہ دی جائے،راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ جامعہ نعیمیہ کے ناظم اعلیٰ اور نائب ناظم تنظیم المدارس اہل سنت پاکستان علامہ محمد راغب حسین نعیمی نے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے اس بیان پر جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تمام ادارے اپنے لوگوں کا دفاع کرتے ہیں پارلیمنٹ سب سے مقتدر ادارہ ہے۔ اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام ادارے اپنے اپنے لوگوں کا دفاع کرنے کی بجائے اسلامی جمہوریہ پاکستان کا دفاع کریں کیونکہ اداروں کا مستقبل اور وقار اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ وابستہ اس لیے خواجہ محمد آصف اپنے بیان پر غوروفکر کریں اور ایسے تمام اداروں میں چھپے ہوئے لوگوں کو بے نقاب کریں جو اداروں کا دفاع تو کرتے ہیں لیکن اسلامی جمہوریہ پاکستان کا دفاع کرنے کے لیے تیار نہیں۔

انہوں نے کہا پرویز مشرف کے مسئلہ میں تمام اداروں کو مل بیٹھ کر حل نکالنا چاہیے تاکہ ملکی مسائل پر توجہ دی جائے نہ کہ پرویز مشرف کے ایشو کو لیکر بیٹھے رہیں۔ علامہ محمد راغب حسین نعیمی کا مزید کہنا تھا کہ اسلام اور پاکستان کا وقار بحال کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پاک فوج پر تنقید کرنے سے گریز کیا جائے تاکہ عوام پر بڑھتی ہوئی بے چینی کو ختم کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سو مسائل کی لسٹ بنا لی جائے تو میرے خیال میں پرویز مشرف کا ایشو 101 نمبر پر بھی نہیں آتا۔
خبر کا کوڈ : 371063
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش