0
Wednesday 9 Apr 2014 22:49

کالعدم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے اسلام آباد دھماکے کی بھی ذمہ داری قبول کرلی

کالعدم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے اسلام آباد دھماکے کی بھی ذمہ داری قبول کرلی
اسلام ٹائمز۔ جعفر ایکسپریس کے بعد کالعدم یونائیٹڈ بلوچ آرمی نے اسلام آباد دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کرلی۔ ترجمان کہتے ہیں بلوچستان میں فورسز کی کارروائیوں کا ردعمل ہے۔ کالعدم بلوچ یونائیٹڈ آرمی کے ترجمان مرید بلوچ نے نامعلوم مقام سے کوئٹہ کے مقامی اخبارات اور نیوز ایجنسیز کے دفاتر فون کر کے بتایا کہ فروٹ منڈی اسلام آباد دھماکہ قلات، آواران، ڈیرہ بگٹی اور بلوچستان کے دیگر علاقوں میں جاری آپریشن کا ردعمل ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں فورسز کی جانب سے بےگناہ بلوچوں کے قتل عام کے ردعمل میں اب پاکستان کے دیگر شہروں میں حملے کرینگے۔ واضح رہے کہ اسلام آباد دھماکہ میں 24 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 371172
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش