0
Wednesday 9 Apr 2014 21:46
پتہ نہیں دھماکہ کرنے والے افراد کے کیا مقاصد ہیں

دہشتگردی کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، جلد انہیں کٹہرے میں لائینگے، چوہدری نثار

دہشتگردی کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، جلد انہیں کٹہرے میں لائینگے، چوہدری نثار
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں گے، تحقیقات کر رہے ہیں، قبل از وقت ہے کہ کسی گروپ کی نشاندہی کریں، کسی کو بری الذمہ بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وزیر داخلہ نے اسلام آباد فروٹ منڈی میں دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک تحقیقات اسلام آباد سے متعلق ہو گی اور دوسری تحقیقات اس جگہ ہوگی جہاں سے فروٹ کا کریٹ آیا، فاٹا اور وزیرستان سے یہاں لوگ مزدوری کیلئے آئے ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ سمجھ نہیں آتی کہ دہشت گردوں کو نیند کیسے آتی ہے، حکومت لواحقین کیلئے جو کچھ ہو سکا کرے گی۔

دیگر ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دہشتگردی کرنیوالوں کیخلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا، انہیں جلد کٹہرے میں لائیں گے۔  اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ بچوں کو یتیم کرنے والے اللہ کے غضب سے کیسے بچیں گے۔ پولیس کی جانب سے ہر گاڑی کی انفرادی چیکنگ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی صوبے کی پولیس کے پاس جدید ٹیکنالوجی نہیں ہے۔ گذشتہ حکومت نے ایک ارب کے جو سکینرز منگوائے تھے وہ ناکارہ نکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کی مالی امداد کی جائے گی۔ پتہ نہیں دھماکہ کرنے والے افراد کے کیا مقاصد ہیں۔ جاں بحق ہونے والے مزدور تھے جن کے بچوں کو یتیم کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے پولیس سے واقعہ کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے۔
خبر کا کوڈ : 371167
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش