0
Wednesday 9 Apr 2014 22:50

نواز حکومت نے تحفظ پاکستان بل کی صورت میں سول مارشل لاء لگا دیا، آصف محمود اخوانی

نواز حکومت نے تحفظ پاکستان بل کی صورت میں سول مارشل لاء لگا دیا، آصف محمود اخوانی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ملتان کے ضلعی عہدیدران کا خصوصی اجلاس امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی کی زیر صدارت دفتر جماعت اسلامی ''دارالسلام '' ملتان میں منعقد ہوا۔ جس میں صدر سیاسی کمیٹی میاں منیر احمد بودلہ، نائب امراء خواجہ عبید الرحمن، ڈاکٹر اشرف علی عتیق، عاف محمود سمرا، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر اورنگزیب شہزاد، نائب قیمین ڈاکٹر توقیر بٹ، صہیب عمار صدیقی و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر میں جماعتی کام کا جائزہ، سابقہ کارکردگی اور آئندہ کی منصوبہ بندی کی گئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ضلعی امیر میاں آصف محمود اخوانی نے کہا کہ نواز حکومت نے تحفظ پاکستان بل کی صورت میں سول مارشل لاء لگا دیا ہے۔ وفاقی حکومت نے ملکی سلامتی سے متعلق انتہائی اہم بل بغیر مشاورت کے اسمبلی میں پیش کیا۔ نہ ہی اس بل سے متعلق مشاورت کی گئی اور نہ ہی اعتماد میں لیا گیا۔

میاں آصف محمود اخوانی نے مزید کہا کہ تحفظ پاکستان بل کے ذریعے پاکستان کو مصر نہ بنایا جائے۔ بل کے ذریعے انسانی حقوق کو پامال نہ کیا جائے۔ جماعت اسلامی پاکستان کی سلامتی اور انسانی حقوق کے تحفظ کو اولین ترجیح دیتی ہے اور کسی بھی ایسے قانون یا بل کو مسترد کرتی ہے جس میں کسی بھی انسان کی تذلیل کی جائے۔ وزیر اعظم بل سے متعلق قوم کو اعتماد میں لے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت بل سے متعلق تمام پارٹیوں سے مشاورت کرے اور اس سلسلے میں کل جماعتی کمیٹی بنائی جائے جو بل کے مندرجات کا جائزہ لے اور متنازعہ شقوں کو دور کرے۔
خبر کا کوڈ : 371181
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش