0
Thursday 10 Apr 2014 10:06

بھارتی پارلیمانی انتخابات کا تیسرا دن، 91 نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری

بھارتی پارلیمانی انتخابات کا تیسرا دن، 91 نشستوں کے لئے ووٹنگ جاری
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں پہلے دو مرحلے کی پولنگ کے بعد تیسرے مرحلے کے لئے 14 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 91 لوک سبھا نشستوں کے لئے آج ووٹ ڈالے جارہے ہیں، اس میں دارالحکومت دہلی کی 7 نشتوں کے علاوہ ہریانہ، اترپردیش، مہاراشٹر اور اوڑیسا کی 10، مدھیہ پردیش کی 9، بہار کی 6، جھارکھنڈ کی 4 اور کیرالہ کے تمام 20 سیٹوں کے لئے ووٹنگ جاری ہے، اس کے علاوہ چھتیس گڑھ، جموں و کشمیر، چندی گڑھ، انڈمان و نکوبار اور لکش دیپ کی ایک ایک سیٹ کے لیے بھی پولنگ ہوگی، ان 91 سیٹوں پر تقریبا 11 کروڑ ووٹر کل 1418 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کریں گے، تاہم پورے بھارت کی نظریں دہلی کی 7 سیٹوں کے انتخابات پر لگی ہوئی ہیں، دہلی کی 7 سیٹوں کے لئے تقریباً سوا کروڑ سے زائد ووٹر آج 150 امیدواروں کی ہار جیت کا فیصلہ کریں گے، 16 ویں لوک سبھا کی تشکیل کے لئے ملک بھر میں 9 مراحل میں انتخابات کرائے جا رہے ہیں، 7 اپریل سے شروع ہونے والے عام انتخابات 12 مئی کو ختم ہوں گے، واضح رہے کہ 16 مئی کو ووٹوں کی گنتی کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 371281
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش