0
Saturday 12 Apr 2014 00:05

تکفیری احمد لدھیانوی کی قومی اسمبلی میں کامیابی، سعودی تحفے کا نتیجہ ہے، علامہ سید ہاشم موسوی

تکفیری احمد لدھیانوی کی قومی اسمبلی میں کامیابی، سعودی تحفے کا نتیجہ ہے، علامہ سید ہاشم موسوی

اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی انسان کی زندگی کے لئے خطرہ ہے۔ انسان آلودہ ماحول میں سانس لے کر اپنے جسم میں بیماریوں کو دعوت دیتا ہے۔ ہماری صحت، ہمارے ماحول سے بہت حد تک وابستہ ہے۔ ہم جس ماحول میں رہتے ہیں، اِس میں انسان، جانور، موسمی حالات، چرندپرند، پودے اور درخت، ہوا ، پانی، سورج، بادل، کھیت اور کھلیان، دریا اور نہریں سب کچھ شامل ہے۔ اگر ہم تھوڑی دیر ماحول کو فراموش کرنے کی کوشش کریں تو یہ بیکار ہوگا کیونکہ ماحول ایک دائمی چیز ہے۔ گھر کا ماحول، باہر کا ماحول، اسکول کا ماحول، آفس کا ماحول غرض کہ ماحول سے ہمیں کوئی جدا نہیں کرسکتا۔ انسان کے اندر کا ماحول اس کو بیرونی ماحول سے نبردآزما ہونے میں مدد دیتا ہے۔ علاوہ ازیں صاف پانی کو انتہائی احتیاط کیساتھ استعمال کرنا لازمی ہے۔ پانی نعمت خداوندی ہے، جسکا ضائع ہونا کفرانِ نعمت میں شمار ہوتا ہیں۔ ماحولیاتی آلودگی میں انتہائی اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس پر قابو پانا ضروری ہے۔

امام جمعہ کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ نواز حکومت کا سعودی عرب سے پیسے لیکر دہشتگردوں کے سرپرست احمد لدھیانوی کو قومی اسمبلی میں حصہ دینا، سعودی عرب کی جانب سے دیئے گئے 1.5 ارب ڈالر کے تحفے کا نتیجہ ہے، جو انتہائی قابل مذمت عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کیساتھ کسی بھی قسم کی نرمی برتنا خود ریاست کیلئے نقصان دہ ثابت ہوگا۔ بےگناہ انسانوں کا خون بہانے والے دہشتگرد بیرونی ممالک کے ایجنڈے پر کار فرما ہیں، جن کا مقصد پیسے لیکر کرائے کے قاتل بننا اور پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔ لہذا جن دہشتگردوں کا پیشہ ہی انسانیت کا قتل عام ہے، ان سے مذاکرات کے ذریعے امن کی بات کرنا، وقت ضائع کرنے کے سوا اور کچھ بھی نہیں۔ لہذا ملکی سلامتی کی خاطر ان دہشتگردوں کیخلاف بلاتفریق کاروائی کی جائے۔

خبر کا کوڈ : 371935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش