0
Friday 28 Mar 2014 23:47

شیعہ سنی عوام دہشتگردوں کو کسی بھی صورت پاکستان پر قابض نہیں ہونے دینگے، علامہ سید ہاشم موسوی

شیعہ سنی عوام دہشتگردوں کو کسی بھی صورت پاکستان پر قابض نہیں ہونے دینگے، علامہ سید ہاشم موسوی

اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ شام میں اصحاب رسول (رض) کے مزارات کی بےحرمتی کا واقع سنگین جرم ہے۔ جو بھی انسانیت دشمن عناصر ان تکفیری دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہے ہیں، وہ سب اس کے ذمہ دار ہیں۔ شام میں بشار الاسد کی حکومت کے خلاف برسر پیکار القاعدہ اور سعودی عرب نواز شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ عراق و شام (داعش) نے شامی شہر الرقہ میں اصحاب رسول (ص) حضرت اویس قرنی (رض) اور حضرت عمار یاسر (رض) کے مزار کو دھماکے سے اڑا کر امت مسلمہ کے دلوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔ اس واقعہ کے خلاف تمام عالم اسلام کو شدید احتجاج کرنا چاہیئے۔ علامہ سید ہاشم موسوی نے حکومت پاکستان سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کی مذمت کرے اور عالمی سطح پر اس حوالے سے آواز بلند کرے۔

امام جمعہ کوئٹہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کی موجودہ نواز حکومت امریکہ سے 550 ملین ڈالر اور سعودی عرب سے 1.5 بلین ڈالر لیکر پاکستان کی غیور مسلح افواج کو دہشتگردی میں مبتلا کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چند پیسے لیکر ملک کی دفاعی و خارجی پالیسی کو تبدیل کرکے دہشتگردوں کی مدد کرنا، خود پاکستان کیلئے انتہائی نقصان دہ ثابت ہوگی۔ پاک افواج کو چاہیئے کہ وہ ملک کے وسیع تر مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے شام سمیت کسی بھی دوسرے عرب ملک میں مداخلت سے گریز کریں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مرکزی حکومت دہشتگردوں سے مذاکرات کے بہانے انہیں پاکستان پر قابض کرانا چاہتی ہے لیکن ملک کی شیعہ سنی عوام ملکر ان دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرکے انکے مذموم مقاصد کو ناکام بنائینگے۔

خبر کا کوڈ : 366904
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش