0
Saturday 12 Apr 2014 19:10

فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں تیسری قوت ملوث ہے، آئی جی سندھ اقبال محمود

فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں تیسری قوت ملوث ہے، آئی جی سندھ اقبال محمود
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل سندھ پولیس اقبال محمود نے کہا ہے کہ حالیہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں تیسری قوت ملوث ہے، محکمہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف جلد آپریشن کیا جائے گا، آپریشن کے بعد جرائم میں کمی آئی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اعلیٰ سطحی اہم اجلاس کے بعد آئی جی سندھ اقبال محمود نے پریس بریفنگ میں محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس میں موجود کالی بھیڑوں کے خلاف جلد آپریشن کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹڈ آپریشن کے بعد جرائم میں 36 سے 50 فیصد تک کمی آئی ہے۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ ملک کا امن کراچی سے جڑا ہے، جہاں روز گرنے والی لاشوں پر دکھ ہوتا ہے لیکن قیام امن کیلئے پولیس ہر حال میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ کراچی میں پولیس کی نفری کم ہے اور 1200 افراد کیلئے صرف ایک پولیس اہلکار ہے، تاہم قیام امن کیلئے شہریوں کو بھی ہم سے تعاون کرنا ہوگا۔ اقبال محمود کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ افراد کو کراچی سے باہر نکال پھینکیں گے اور لیاری میں تاجروں کے گوداموں پر قبضہ کرنے والوں کو گرفتار کرکے قبضہ ختم کرائیں گے۔ پولیس نظام میں خامیوں کے حوالے سے آئی جی سندھ نے کہا کہ ایس آئی یو اور اسپیشل برانچ کو مزید فعال کرکے محکمہ پولیس کو بہتری کی جانب گامزن کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 372207
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش