0
Thursday 17 Apr 2014 01:54

ٹانک، عابد شیر علی اور پرویز خٹک کی علامتی نماز جنازہ ادا کی گئی

ٹانک، عابد شیر علی اور پرویز خٹک کی علامتی نماز جنازہ ادا کی گئی
اسلام ٹائمز۔ وزیرستان کی سرحدی شہر ٹانک میں شہریوں نے بجلی کی طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف انوکھا احتجاج کیا ہے۔ 22 گھنٹے بجلی کی طویل بندش کے خلاف مظاہرین نے احتجاج کرتے ہوئے وفاقی وزیر پانی و بجلی عابد شیر علی اور وزیر اعلٰی پرویز خٹک کی علامتی نمازجنازہ ادا کی۔ جس میں سینکڑوں افراد شریک تھے۔ علاقہ گومل اور جٹاتر کے 80 سے زائد دیہاتوں کے ہزاروں مکینون نے شیرپاؤ محسود ایڈوکیٹ، ملک جان اور کلیم اللہ محسود ایڈوکیٹ کی قیادت میں جنوبی وزیرستان روڈ پر گرہ پتھر سے کئی کلومیٹر طویل گرہ بلوچ تک احتجاجی جلوس نکالا۔ گرہ بلوچ کے پل پر پانچ گھنٹے طویل دھرنا دیئے رکھا اور ٹائر جلا کر ٹانک جنوبی وزیرستان روڈ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی۔ اس دوران مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کے گھیراؤ کی کوشش کی تاہم ضلعی انتظامیہ کے موقع پر موجود افسران نے منت سماجت کرکے انہیں منع کرکے اس عمل سے باز رکھا۔ مظاہرین نے منتخب عوامی نمائندوں وفاقی اور صوبائی حکومت کے ساتھ واپڈا حکام کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی خیبر پختونخواہ پیدا کررہا ہے جبکہ استعمال پنجاب کررہا ہے، اور صرف پنجاب استعمال ہی نہیں کررہا بلکہ خیبر پختونخواہ کو اس کی ضرورت کے مطابق استعمال بھی نہیں کرنے دے رہا۔ وفاقی وزیر عابد شیرعلی اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مظاہرین نے روڈ پر ہی دونوں کی علامتی نماز جنازہ ادا کی۔ مظاہرین نے دھمکی دی اگر بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا گیا تو ہم اپنے علاقوں میں پولیو مہم کا بائیکاٹ کریں گے اور گومل زام ڈیم کی بجلی سپلائی لائن کاٹ دینگے۔ انتظامیہ کی جانب سے 5 دن میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کی یقین دھانی کے بعد مظاہرین منتشر ہوگئے۔ 

خبر کا کوڈ : 373715
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش