0
Sunday 20 Apr 2014 22:41

یمن میں امریکی ڈرون حملہ، 30 القاعدہ ارکان ہلاک

یمن میں امریکی ڈرون حملہ، 30 القاعدہ ارکان ہلاک
اسلام ٹائمز۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون نے یمن کے جنوبی علاقے میں پہاڑیوں پر قائم القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا ہے، حملے کے وقت عسکریت پسند تربیتی مشقوں میں مصروف تھے۔ حملے کے نتیجے میں 5 شدت پسند ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے، تاہم ایک قبائلی سردار نے کا کہنا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد 30 ہے جب کہ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔ دوسری جانب یمنی وزارت دفاع نے ڈرون حملے میں القاعدہ کے عسکریت پسندوں کی ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ڈرون طیاروں نے صوبہ ابیان کے علاقے الما فہد میں القاعدہ کے تربیتی کیمپ کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز امریکی ڈرون نے صوبہ بیدا میں حملہ کیا تھا جس میں القاعدہ کے 10 ارکان کے علاوہ 3 عام شہری بھی نشانہ بنے۔
خبر کا کوڈ : 374797
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش