0
Monday 21 Apr 2014 22:10

پولیس اہلکاروں کی سیاسی و مذہبی وابستگی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ

پولیس اہلکاروں کی سیاسی و مذہبی وابستگی کی جانچ پڑتال کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں محکمہ پولیس کے اہلکاروں کی سیاسی و مذہبی وابستگی کی جانچ پڑتا ل کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس مقصد کے لیے پولیس کے تمام اہلکاروں میں معلوماتی فارم اس ہدایت کے ساتھ تقسیم کئے گئے ہیں کہ انہیں جلد از جلد مکمل کرکے محکمہ میں واپس جمع کرائے جائیں۔ افسران کے مطابق دہشتگردی اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے محکمہ پولیس میں موجود سیاسی اور مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں پولیس اہلکاروں کے کوائف کی جانچ پڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اہلکاروں کو بھجوائے گئے فارم میں اپنی سیاسی یا مذہبی وابستگی ہونے یا نہ ہونے سے متعلق کوائف درج کرکے فوری طور پر واپس محکمہ پولیس کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بھجوائے گئے فارم کے کوائف مکمل کرکے اہلکاروں نے محکمہ پولیس میں واپس فارم جمع کروانے شروع کردیئے ہیں۔ اس اقدام سے اہلکاروں میں واضح طور پر بے چینی پائی جارہی ہے۔

 
خبر کا کوڈ : 375169
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش