0
Friday 25 Apr 2014 14:35

وزیراعظم نواز شریف کے دورہ تہران سے قبل ایرانی وزیر داخلہ پاکستان کا دورہ کرینگے، دفترخارجہ

وزیراعظم نواز شریف کے دورہ تہران سے قبل ایرانی وزیر داخلہ پاکستان کا دورہ کرینگے، دفترخارجہ
اسلام ٹائمز۔ ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا ہے کہ قومی اداروں پر عالمی میڈیا کی تنقید بلا جواز ہے، بھارتی میڈیا کی تنقید پر حیرت نہیں ہوئی، کہتی ہیں مقبوضہ کشمیر میں عام انتخابات حق خودارادیت کا متبادل نہیں ہوسکتے۔ ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ تسنیم اسلم کا کہنا تھا کہ ایران سے بجلی درآمد کرنے کا معاہدہ قابل عمل ہے، کیونکہ منصوبے کیلئے کسی فنڈنگ کی ضرورت نہیں پڑیگی، جبکہ ایران پائپ لائن منصوبے کیلئے کثیر سرمایہ کاری کی ضرورت ہے جس کیلئے کوئی بھی عالمی ادارہ فنڈنگ کیلئے تیار نہیں ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف برطانوی وزیراعظم کی دعوت پر تیس اپریل سے دو مئی تک برطانیہ کا دورہ کریں گے، انہوں نے بتایا کہ ایرانی وزیر داخلہ وزیراعظم کے دورہ ایران سے قبل پاکستان کا دورہ کریں گے، تسنیم اسلم نے حامد میر پر حملے کی مذمت کی اور انکی صحت یابی کیلئے دعا کی، الطاف حسین کی پاسپورٹ کی درخواست کے حوالے سے انہوں نے وزارت داخلہ کے جواب سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 375979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش