0
Friday 25 Apr 2014 22:45
افراسیاب خٹک کی ناصر شیرازی سے ٹیلی فون پر گفتگو

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ہفتہ کو اسکردو جائیگی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق ہفتہ کو اسکردو جائیگی
اسلام ٹائمز۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کل گلگت بلتستان جائیگی جہاں وہ اتوار کے روز عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات کریگی۔ یہ بات کمیٹی کے سربراہ افراسیاب خٹک نے مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ افراسیاب خٹک کہنا تھا کہ انسانی حقوق کی کمیٹی ہفتہ کو اسکردو کیلئے روانہ ہوگی اور اتوار کو عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندوں سے ملاقات کریگی۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید، نسرین جلیل اور دیگر ارکان بھی ساتھ جائیں گے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی اسکردو سے واپسی پر گلگت بلتستان کے ایشو کو ناصرف سینیٹ میں اٹھائے گی بلکہ قومی اسمبلی میں بھی ان کی آواز کو بلند کیا جائیگا۔ اس سے قبل ناصر عباس شیرازی نے کمیٹی کے رکن و مسلم لیگ کے سیکرٹری جنرل مشاہد حسین سید سے ٹیلی فون پر بات کی۔ مشاہد حسین نے ناصر عباس شیرازی کو یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی گلگت بلتستان کے عوام کی آواز کو دبنے نہیں دیگی۔
خبر کا کوڈ : 376435
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش