0
Saturday 26 Apr 2014 21:54

پینے کا پانی میسر نہیں عمران خان 300 ڈیموں کی بات کرتے ہیں، عبدالحمید

پینے کا پانی میسر نہیں عمران خان 300 ڈیموں کی بات کرتے ہیں، عبدالحمید
اسلام ٹائمز۔  تحریک استقلال یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبدالحمید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کی طرف سے تین سو ڈیم خیبر پختونخواہ میں بنانے کااعلان بچگانہ بات ہے۔ ایک طرف تو ڈیرہ اسماعیل خان کے نواحی علاقے کے لوگ پینے کے پانی کوترس رہے ہیں اور ان علاقوں میں پانی کی قلت ہے، دوسری جانب حکمران پارٹی کا سربراہ ایسے بیانات دے رہا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔  انہوں نے سرائیکی کی مشہور مثل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا پینے کا پانی نہیں اور خان صاحب ڈیم بنانے چلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے نیا پاکستان اور نیا صوبہ بنانے کا نعرہ لگا کر ووٹ تولے لئے مگر پاکستان کی حالت روز بہ روز خراب ہوتی جارہی ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی تین سو ڈیم بنانے کی بجائے خیبر پختونخواہ میں کالا باغ ڈیم کی حمایت کر دیں تو بہت سے مسائل حل ہو جائین گے۔ لوڈشیڈنگ کاخاتمہ ہو جائے گا۔ بنجر زمین زرخیز ہو جائے گی۔ بیروزگاری کا خاتمہ ہو جائے گا اور ملک خوشحالی کی طرف گامزن ہوگا اور ملک کی معاشی حالت بہتر ہوجائے گی۔


خبر کا کوڈ : 376712
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش