0
Saturday 26 Apr 2014 22:42
آئی ایس آئی نواز شریف کے ذہن میں بہت پہلے سے اٹکی ہوئی ہے

ملک کے سب سے اہم ادارے کو نشانہ بنا کر سازش کی گئی ہے، شیخ رشید

ملک کے سب سے اہم ادارے کو نشانہ بنا کر سازش کی گئی ہے، شیخ رشید
اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا ہے کہ حکومت اور فوج آپس میں ایک پیج پر نہیں ہیں، نواز شریف کو اسمبلی سے کوئی خطرہ نہیں جس سے خطرہ تھا اس کو سائز میں لینا چاہتے ہیں، راحیل شریف پیدائشی فوجی ہیں، فوج پر تنقید پر خاموش تماشائی نہیں رہیں گے۔ ملک کے سب سے اہم ادارے کو نشانہ بنا کر سازش کی گئی ہے۔ حکومت کو خوش فہمی ہے کہ ان کا نعم البدل کوئی نہیں لیکن نعم البدل موجود ہیں۔ آئی ایس آئی نواز شریف کے ذہن میں بہت پہلے سے اٹکی ہوئی ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ نون لیگ میں 2 گروپ ہیں ایک چوہدری نثار، دوسرا خواجہ آصف کا، اب اہم مسئلہ یہ ہے کہ وزیراعظم اور میڈیا مینجرز نے کیا کرنا ہے۔ اس ملک کے سیاستدانوں کا آئی ایس آئی سے مسئلہ رہا ہے، بینظیر بھٹو کے ساتھ بھی مسائل تھے۔ شیخ رشید نے کہا کہ حامد میر ایک بڑے میڈیا گروپ کے ملازم ہیں۔ انہوں نے میری سیاسی زندگی پر چار مرتبہ حملے کیے لیکن میں نے ایک مرتبہ بھی اف نہیں کیا حالانکہ میں اور میرا خدا جانتا ہے کہ میں نے جیو کو لائسنس دینے کے لیے ’’آؤٹ آف دے وے فیور‘‘ کی تھی۔ مجھے تو آگے کی فکر ہے کہ ان دنوں میں کسی نے حامد میر کی فیملی کو کوئی نقصان پہنچا دیا تو پھر کیا ہوگا۔ فوج سمجھتی تھی کہ نواز شریف اب بدلے ہوئے ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہو سکا۔ پیپلزپارٹی اور نون لیگ ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں دونوں چھوٹے موٹے ٹریلر چلاتے رہتے ہیں اور اندر سے ایک ہی ہیں۔ اگر نوازشریف حامد میر کی عیادت کے لیے گئے تھے تو وہاں پر فوج کے بارے میں بیان دے دیتے کہ میں جیو کے بیان کی تائید نہیں کرتا کوئی قیامت نہیں آ جانی تھی۔
خبر کا کوڈ : 376727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش