0
Saturday 26 Apr 2014 21:29

جیو انتظامیہ آئی ایس آئی سے معافی مانگے، عمران خان

جیو انتظامیہ آئی ایس آئی سے معافی مانگے، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان اس وقت دہشت گردی اور سیکیورٹی کی مخدوش صورتحال سمیت کئی اندرونی اور بیرونی مسائل سے دوچار ہے اور ایسے وقت میں مخصوص میڈیا ہاؤس کی جانب سے اہم قومی ادارے پر بغیر کسی ثبوت کے الزام عائد کیا جانا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیو انتظامیہ نے عام انتخابات میں بھی حلقوں کے نامکمل نتائج نشر کر کے دھاندلی میں اہم کردار ادا کیا لیکن اس کے باوجود بھی تحریک انصاف خاموش رہی تا کہ میڈیا پر کوئی آنچ نہ آئے حالانکہ اس وقت بھی جیو نیوز مسلم لیگ (ن) کے بطور میڈیا سیل کام کر رہا تھا اور اس کے لئے اسے مالی سپورٹ بھی حاصل تھی۔

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جیو انتظامیہ کی جانب سے منظم مہم کے تحت آئی ایس آئی پر الزمات عائد کر کے فوج کو بدنام کرنے اور فوجی جوانوں کے حوصلے پست کرنے کی کوشش کی گئی، جبکہ حکومت نے بھی اس پر کوئی واضح مؤقف نہیں دیا جو انتہائی قابل مذمت ہے، تحریک انصاف ہمیشہ مضبوط اور آزاد میڈیا کی حامی رہی ہے لیکن آئی ایس آئی پر بے بنیاد الزامات لگانے پر جیو انتظامیہ قوم، فوج اور آئی ایس آئی سے معافی مانگے۔
خبر کا کوڈ : 376707
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش