0
Monday 28 Apr 2014 10:21

کوٹلی، بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ

کوٹلی، بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کے کوٹیرا سب سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی تاہم پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔ میڈیا کے مطابق بھارتی فوج نے کوٹلی کے سب سیکٹر کوٹیرا میں آج صبح پاکستانی چوکی پر بھاری ہتھیاروں سے گولہ باری کے بعد شدید فائرنگ کی تاہم اس سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پاک فوج کی موثر اور بھرپور جوابی کارروائی پر بھارتی توپیں خاموش ہو گئیں۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے میں بھارتی فوج نے دوسری بار کنٹرول لائن پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے۔ اس سے قبل جمعے کو بھی بھارتی فوج نے سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پونچھ سیکٹر پر مارٹر گولے داغے اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی تھی۔
خبر کا کوڈ : 376986
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش