0
Monday 28 Apr 2014 22:32

ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں تو تصادم نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان

ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں تو تصادم نہیں ہوگا، مولانا فضل الرحمان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان تلخیاں نہیں ہونی چاہئیں، ادارے اپنی آئینی حدود میں کام کریں تو تصادم نہیں ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی سے بات چیت میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نہیں چاہتے کہ اداروں کے درمیان تلخیاں ہوں، سب ایک ہی ملک کے ادارے ہیں اور ان کے درمیان تعاون ہونا چاہئے۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اداروں کے درمیان تصادم اچھا شگون نہیں، میڈیا کچھ چیزوں کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے جبکہ زمینی حقائق مختلف ہوتے ہیں، مسئلہ اتنا بڑا نہیں جتنا بنایا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 376989
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش